تحریکِ انصاف کے مزید اراکین استعفوں سے منحرف، ہائیکورٹ میں درخواست دائر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف کے مزید اراکین استعفوں سے منحرف، ہائیکورٹ میں درخواست دائر
تحریکِ انصاف کے مزید اراکین استعفوں سے منحرف، ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رکنِ اسمبلی شکور شاد کے بعد مزید تحریکِ انصاف اراکین بھی استعفوں سے منحرف ہوگئے جن کی جانب سے ہائیکورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکینِ اسمبلی کی جانب سے استعفوں پر ریلیف کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ ہم اسپیکر کے سامنے حاضر نہیں ہوئے، اس لیے استعفوں کی منظوری بلا جواز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان نے زندگی کی 70بہاریں دیکھ لیں، مبارکباد کا سلسلہ شروع

پی ٹی آئی اراکین محمد اکرم، جمیل احمد خان، اعجاز شاہ، فرخ حبیب، فخر زمان، شاندانہ گلزار، شیریں مزاری، فضل محمد خان، شوکت علی اور علی محمد خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ استعفوں سے متعلق معاملے کی آج ہی سماعت کی جائے۔

استعفوں کے متعلق پٹیشن کی سماعت کیلئے پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ اراکینِ اسمبلی شاندانہ گلزار، جمیل احمد، فرخ حبیب اور علی محمد خان بھی ہائیکورٹ پہنچ گئے تاہم عدالت نے درخواست جمعرات کے روز سماعت کیلئے مقرر کی ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ استعفوں سے متعلق پی ٹی آئی اراکین کی درخواست کی سماعت کریں گے۔ پی ٹی آئی اراکین کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ اسپیکر کو ہمارا مؤقف بلا کر سننا ہوگا۔ اسپیکرراجہ پرویز اشرف کو ہدایات جاری کی جائیں۔

درخواست میں پی ٹی آئی اراکین کا مزید کہنا ہے کہ استعفے منظوری سے قبل اسپیکر اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر لیں۔ درخواست گزاروں سمیت 112 اراکین کو بلایا جائے۔یہ تحقیق ضروری ہے کہ کیا اراکین نے دفعہ 64 کے تحت اپنی مرضی سے استعفے دئیے تھے۔

Related Posts