سوات ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا پلہ بھاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبرپختونخوا سمبلی کے حلقہ پی کے 7 سوات میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، جس میں اب تک کے غیر سرکاری نتائج میں پی ٹی آئی سب سے آگے ہے۔

حلقہ پی کے 7 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

اب تک کے 103 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار فضل مولا 13 ہزار 627 ووٹ لے کر پہلے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حسین احمد 11 ہزار 742 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 7 کی نشست اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی وقارخان کی وفات پرخالی ہوئی تھی، اے این پی کے امیدوار حسین احمد کو پی ڈی ایم کی حمایت بھی حاصل ہے۔

حلقے میں 4 امیدوار مدمقابل ہیں، جن میں حسین احمد کے علاوہ تحریک انصاف کے فضل مولا اور2 آزاد امیدوار شامل ہیں۔

حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار 308 ہے ، جن میں ایک لاکھ 2 ہزار 88 مرد اور 81 ہزار 220 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کے لئے مجموعی طور پر124 پولنگ اسٹیشنز اور 308 پولنگ بوتھ بنائے ہیں۔

Related Posts