پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں شدید بارشیں، وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو ہنگامی انتظامات کی ہدایات
ملک میں شدید بارشیں، وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو ہنگامی انتظامات کی ہدایات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کا بیانیہ ایک، معاشی بحالی اور ترقی کیلئے یقینی امن و امان بنیادی تقاضا ہے، نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کے کردار کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔امن دشمنوں کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

امن وامان سے متعلق لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

وزیراعظم کو اجلاس میں ملک میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا، شہباز شریف نے ملک بھر میں عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔

وزیر اعظم کے زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم نے فیٹف شرائط کی تکمیل کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہا، جبکہ دہشتگردی کے خاتمے اور اس ضمن میں لاحق خطرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے سدباب کے اقدامات اور قوانین پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک بیانیے پر متفق ہے اور اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی اور ترقی کے لئے امن وامان کا یقینی ہونا ایک بنیادی تقاضا ہے۔نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کے کردار کو پھر سے بحال کیا جائے گا جو گزشتہ چار سال میں موجود نہیں تھا، گزشتہ چار سال میں نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کا کردار نظر انداز کرنے سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:بلدیاتی انتخابات،وزیر خارجہ بلاول بھٹو لاڑکانہ میں اپنا ووٹ کاسٹ نہ کرسکے

انہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ یقینی بنائیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بارے میں عوام کی رائے صرف کارکردگی دکھانے سے ہی بدل سکتی ہے۔

Related Posts