امریکا اور برطانیہ نے روسی سونے کی درآمد پر پابندی لگادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا اور برطانیہ نے روسی سونے کی درآمد پر پابندی لگادی
امریکا اور برطانیہ نے روسی سونے کی درآمد پر پابندی لگادی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور جاپان نے روسی سونے کی درآمد پر پابندی لگانے کا حتمی طور پر فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا سمیت چاروں ممالک یوکرین میں جاری روسی جارحیت پر ماسکو کے فنڈز کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے چاروں ممالک نے روس کے سونے کی درآمد پرپابندی عائد کردی ہے۔

اس صورتحال میں برطانیہ کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے آغاز کے بعد سے پابندیوں سے بچنے کے لیے سونے کی درآمد اہمیت اختیار کرگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2021 میں روس کے سونے کی درآمد 15.4 بلین امریکی ڈالر رہی۔

روس پرپابندی کا یہ فیصلہ جرمنی میں جی سیون ممالک کے اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے جس میں امریکی صدر نے دیگر جی سیون ممالک کو یہ تجویز دی کہ جرمنی، فرانس اور اٹلی کو بھی روس پرپابندیاں عائد کرنے میں شامل ہونا چاہیے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ہمیں پیوٹن کی حکومت اور اس کی فنڈنگ کو منجمد کرنے کی ضرورت ہے، برطانیہ اور اس کے اتحادی یہ کام کرنے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایران: ایونٹ میں حجاب پہنے بغیر شرکت کرنے والی لڑکیاں زیر حراست

امریکی صدر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جی سیون ممالک ایک ساتھ روسی سونے کی درآمد پر پابندی کا اعلان کریں گے۔

Related Posts