پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی نے بشریٰ بی بی کو پارٹی سیاست سے دور رکھنے کیلئے پارٹی رہنماؤں نے سر جوڑ لیے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں مینا خان، ڈپٹی اسپکر ثریا بی بی او اسپکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سواتی بھی شریک شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اراکین اسمبلی کو اسلام آباد کی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔
نجی چینل آج نیوز کے مطابق اجلاس میں ڈی چوک احتجاج کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور بشریٰ بی بی کو سیاست سے دور رکھنے پر بھی مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں خیبر پختونخوا کے ارکان قومی اسمبلی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز شام کو پی ٹی آئی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا تھا، یہ اجلاس وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین کی جانب سے پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی حمایت کی خبروں کے بعد ہوا۔
علاوہ ازیں احتجاج میں ناکامی پر پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی جانب سے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی کے اعلان کے بعد صاحبزادہ حامدرضا نے پی ٹی آئی کورکمیٹی سے مستعفی دے دیا۔