تحریک انصاف کے رہنماؤں کا شہر کے مختلف حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کے رہنماؤں کا شہر کے مختلف حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ
تحریک انصاف کے رہنماؤں کا شہر کے مختلف حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے تحریک انصاف کی جانب سے شہر کے مختلف حلقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع ان کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی،تاجر برادری کے صدر عتیق میر،ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی،ممبر صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان،سدرہ عمران اور دیگر بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کراچی کی قیادت کے ہمراہ برنس روڈ پہنچے،جہاں بنائی گئی مختلف نئی سڑکوں کا جائزہ لیا اور منتخب نمائندوں کو عوام کے مسائل حل کرنے پر سراہا۔

علاقے کے عوام اور دیگر معزز شخصیات کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کی جانب سے شہر کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں پر شکریہ ادا کیاگیا۔

وفاقی وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے، اور اس میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی، عوام کو ہر ممکن سہولیات پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:سندھ کے مسائل کا حل گررنر راج نہیں آرٹیکل 140 اے میں پنہا ہے، فواد چوہدری

Related Posts