کراچی: رکن سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا نے کہ شہر میں جگہ جگہ منافع خور موجود ہیں مگر آج تک کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ سندھ میں خود ذخیرہ اندوزوں کو ہر روز تھپکی دیتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ بتائیں کہ آخری پرائس کنٹرول کا اجلاس کب طلب کیا تھا؟
خرم شیر زمان نے وزیر اعلیٰ سندھ کو مہنگائی پر پریس کانفرنس کرنے سے پہلے سرکاری نرخوں کی لسٹ دیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی بازار جائیں مرغی، دودھ دیگر کی قیمتیں معلوم کریں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری یے، سندھ میں 75 روپے فی کلو آٹا فروخت کیا جارہا ہے جو کہ باقی صوبوں سے مہنگا ہے۔ سندھ میں دیگر صوبوں سے زیادہ غربت ہے۔
یہ بھی پڑھیں
احتجاج کرنے والے قانون ہاتھ میں لیں گے تو مسئلہ ہوگا، شیخ رشید
پاکستان کے ساتھ مذاکرات درست سمت میں داخل ہو گئے ہیں۔آئی ایم ایف