سی پیک معاشی ترقی کو فروغ دینے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اغواء کے واقعات کی روک تھام کےلیے سخت فیصلوں کی ضرورت ہے، خرم شیر زمان
اغواء کے واقعات کی روک تھام کےلیے سخت فیصلوں کی ضرورت ہے، خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ اور سی پیک منصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی کو فروغ دینے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

حزب اختلاف پر تنقید کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت میں ترقی بڑھ رہی اور اپوزیشن کی مقبولیت دن بدن گھٹ رہی ہے۔ اکیسویں صدی کے بیوقوف سیاستدان ایک پانچویں دوسرا چوتھی بار اقتدار مانگ رہے ہیں۔

سی پیک منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار گوادر میں سماجی و اقتصادی ترقی پر فوکس کیا جارہا ہے، ملکی ترقی سے مایوس ہوکر اپوزیشن جلسہ جلسہ کھیل رہی ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی استحکام علاقائی ہم آہنگی اور بین الاقوامی سطح پر ابھر رہا ہے، عمران خان کی قیادت میں ملک ای گورننس کی جانب جارہا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت میں پاکستان محفوظ اور مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ اس ایوان میں بیٹھے دو نمبر لوگ ایوان کی توہین کررہے ہیں، ان کی طرز حکمرانی سے سندھ تباہی کی طرف جارہا ہے، ان کو ایوانوں میں نہیں اب عدالتوں میں گھسیٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

Related Posts