نالائق اعلیٰ 14 سالوں میں کراچی کو ٹریفک کا ایک نظام تک نہیں دے سکے، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناظم جوکھیو قتل کیس میں جے آئی ٹی بنانے کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں، خرم شیر زمان
ناظم جوکھیو قتل کیس میں جے آئی ٹی بنانے کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں، خرم شیر زمان

کراچی میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد جگہ جگہ ٹریفک کی ابتر صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ نالائقِ اعلیٰ کو اہم منصب پر بیٹھے برسوں بیت گئے مگر شہر میں ٹریفک کا نظام نہیں بدل سکے۔

رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کبھی لاک ڈاؤن لگانے اور کبھی ہٹانے کے شوقین ہیں، کم عقل وزیراعلیٰ لاک ڈاؤن ختم کرنے سے قبل ایک اجلاس ٹریفک کی صورتحال پر بھی کرلیتے تو اچھا ہوتا۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے کاروباری گڑھ صدر اور اطراف میں ٹریفک چھٹی کے وقت بری طرح جام رہا۔ افسوس کی بات ہے کہ سندھ حکومت کراچی شہر کو 14 سالوں میں ٹریفک کا ایک ماسٹر پلین بھی نہ دے سکی۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی کام چوری کی وجہ سے کراچی کے عوام سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں، وزیراعلیٰ صوبے کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو مستعفیٰ ہوجائیں۔ پی پی اپنی کم عقلی اور نااہلیوں کی وجہ سےایک علاقے کی جماعت بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کیسے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو سکتا ہے؟

Related Posts