کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صدر کراچی اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سندھ حکومت سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے قانون کو اندھا اور عدلیہ کو بیوقوف سمجھا ہوا ہے۔
خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے پورے شہر میں ناجائز تجاوازات قائم کی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات ، قبضے ، کمیشن پی پی کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔
صدر پی ٹی آئی کراچی کا کہنا تھا کہ پی پی کی طرزِ حکمرانی میں شہر قائد گندگی غلاظت کا گڑھ بن چکا ہے۔ چیف جسٹس گزشتہ روز 4 سالہ حمزہ کے ساتھ ہونے والے واقعے کا نوٹس لیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق ہماری درخواست زیر سماعت ہے، کراچی کے عوام چیف جسٹس کی عدالت میں انصاف کے منتظر ہیں۔
رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو پی پی حکمرانی سے نجات دلانا ہمارا ہدف ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جامعہ اردو کے متنازعہ ترین رجسٹرار ڈاکٹر صارم کیخلاف اساتذہ میدان میں آ گئے