رہنما پی ٹی آئی علیم خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رہنما پی ٹی آئی علیم خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں مسلسل عدم حاضری کے سبب پاکستان تحریک انصاف کےرہنما علیم خان کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں مسلسل عدم حاضری کے سبب پاکستان تحریک انصاف کےرہنما علیم خان کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کی۔ عدالت نے 30 ستمبر تک پولیس کو علیم خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

 اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نےپی ٹی وی کی عمارت پرحملہ کیاتھااور پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس سے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

علیم خان  کے خلاف پی ٹی وی اورپالیمنٹ حملہ کیس میں ایف آئی آردرج کی گئی تھی، دیگر ملزمان میں موجودہ وزیراعظم عمران خان، صدر پاکستان عارف علوی، جہانگیرترین سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں تاہم کیس کے دیگر ملزمان نے عدالت سے ضمانت حاصل کررکھی ہے ۔

یاد رہے کہ  انسداد دہشتگردی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزراء سمیت دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں رواں سال 30جولئی کو منظور  کر لی تھیں۔

اس کیس میں وزیراعظم عمران خان،صدرمملکت عارف علوی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اسد عمر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما نامزد ہیں۔

Related Posts