پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر اور سابق عمران خان کے دیرینہ ساتھی آفتاب صدیقی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

آفتاب صدیقی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھاکہ میں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے اور پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں آفتاب صدیقی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونیکا اعلان کیا۔

آفتاب صدیقی کی جانب سے گزشتہ دنوں کراچی میں رینجرز کی چوکی جلانے والے باپ بیٹے سے بھی لاتعلقی کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے وجود اور سالمیت پر 9مئی کو حملہ کیا گیا۔خواجہ آصف

واضح رہے کہ آفتاب صدیقی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے247 کراچی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اور وہ کراچی میں پارٹی کے صدر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

Related Posts