پی ٹی آئی آزاد ی صحافت کے خلاف نہیں،ملکی سکیورٹی مقدم ہے، فرخ حبیب

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلایا، فرخ حبیب
عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلایا، فرخ حبیب

لاہور: وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف ہمیشہ سے ہی نفرت انگیز کارروائیوں میں ملوث رہاہے اورکلبھوشن یادیو اس کی زندہ مثال ہے،بھارت فیک نیوز پھیلا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد ی صحافت کے خلاف نہیں،ملکی سکیورٹی مقدم ہے۔

سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلائے جارہے ہیں،یہاں ڈرون حملے ہوتے رہے لیکن سابق حکمرانوں نے زبان بند رکھی،معیشت تباہ کر دی،عوام سمیت ہزاروں جوان شہید ہوئے،سائبر کرائم بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہا،میرے نام سے فیک آئی ڈی بنا کر فراڈ کیا جارہا تھا اورمجھے اس بندے کو پکڑ تے پکڑتے وقت لگ گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد ی صحافت کے خلاف نہیں،ملکی سکیورٹی مقدم ہے،قانون کا مقصد پکڑ دھکڑ نہیں،قانون صرف جرائم کی روک تھام کے لیے بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب قانون ہوگا تو جرائم میں کمی ہوگی،فیک نیوز کی روک تھام ہونی چاہیے،جو قانون بننے ہوئے ہیں ان میں تبدیلی لا رہے،کسی کی ذاتی زندگی کو اچھالیں،حساس اداروں عدلیہ کی فیملیوں کو نشانہ بنایا جائے یہ آزادی صحافت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام پریس کلبوں میں ڈیجیٹل میڈیا اسٹوڈیو ز بنا رہے ہیں،ڈیجیٹل میڈیا کو بھی اشتہار ات دے رہے ہیں،آزاد ی صحافت کے خلاف نہیں۔

مزید پڑھیں: ملک سیلابوں اور زلزلوں سے تباہ نہیں ہوتے، افواہوں اور انتشار سے تباہ ہوتے ہیں۔ وزیر داخلہ

آزادی صحافت کی آڑ میں ذاتی ایجنڈے پورے کیے جارہے ہیں،آزادی صحافت کی آڑ میں کردار کشی کی جارہی ہے،پیکا کا قانون صرف صحافیوں کے لیے نہیں سب کے لیے ہے۔

Related Posts