پی ٹی آئی نے پارٹی ٹی شرٹ، کیپس کی فروخت کیلئے آن لائن اسٹور لانچ کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی ٹی-شرٹ، ٹوپیاں، کپ اور کی-چین کی فروخت کے لیے آن لائن اسٹور متعارف کروا دیا ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے آن لائن اسٹور متعارف کرنے کا اعلان کیا اور شہریوں سے آن لائن اسٹور سے چیزیں خریدنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا برطانوی ماڈل کی جانب سے آئمہ بیگ پر لگائے گئے الزامات درست ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم پی ٹی آئی مرچنڈائز متعارف کر رہے ہیں جہاں تھرڈ پارٹی وینڈر اپنی مصنوعات فروخت کر سکیں گے اور پاکستان تحریک انصاف کی برانڈڈ مرچنڈائز فروخت کی جائیں گی جن میں ٹی شرٹ، کُرتے، جھنڈے، بوتلیں، کپ، ٹوپیاں، مفلر وغیرہ شامل ہیں‘۔

ٹوئٹ میں آن لائن اسٹور کا لنک شئیر کرتے ہوئے عوام سے گزارش کی گئی کہ شہری پاکستان تحریک انصاف کی اشیا خرید سکتے ہیں۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ 2 مزید آن لائن اسٹور جلد متعارف کروائے جائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ نے اعلان کرتے ہوئے کہ ’پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل مرچنڈائز اسٹورمیں خوش آمدید‘ لیکن ساتھ ہی اس بات کی بھی وضاحت کی گئی کہ یہ اسٹور پاکستان تحریک انصاف کی ملکیت نہیں ہے۔

پارٹی نے بیان جاری کیا کہ ’ہم تھرڈ پارٹی اسٹور کی بہترین کسٹمز سروسز اور معیار کی بنیاد پر اس کی توثیق کر رہے ہیں‘۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی علی نواز اعوان نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن اسٹور کے پیچھے پارٹی کا کوئی تجارتی مقصد نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان تحریک انصاف نے آن لائن اسٹور کو صارفین تک پہنچانے اور اسٹور کی مقبولیت میں اضافے کے حوالے سے مدد کی ہے، اگر ہماری جماعت کو کاروبار کرنا ہوتا تو وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے ایسا کر سکتی تھی‘۔

واضح رہے کہ آن لائن اسٹور میں جو مصنوعات دستیاب ہوں گی ان میں ٹی شرٹس، عمران خان کی تصاویر کے حامل کُرتے، جھنڈے، بوتلیں، کپ، ٹوپیاں، رومال وغیرہ شامل ہیں جن پر پاکستان تحریک انصاف کے نعرے درج ہیں۔

Related Posts