کیا علامہ طاہر اشرفی نے کزن میرج کے جواز پر سوال اٹھا دیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ علماء بورڈ کے سابق چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ کزن سے شادی پر بھی اب رائے لینا ضروری ہے۔

کراچی میں کم سنی کی شادی اور صحت کے مسائل سے متعلق قومی مذاکرے میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم سنی کی شادی سے بچے اور ماں کی صحت پر بھی اثر پڑتا ہے۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ اسلام میں بھی عاقل اور بالغ کے لیے شادی کا ذکر کیا گیا ہے، لڑکی شادی کے بعد 3 گھر دیکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی علاقہ غیر بن چکا؟ مصروف سڑک پر ڈاکوؤں کی ناکہ لگا کر لوٹ مار

ان کا کہنا ہے کہ شادی کے حوالے سے اسلام نے بیٹیوں کو بھی حق دیا ہے، بہت سے لوگ بضد رہتے ہیں کہ خاندان سے باہر شادی نہیں کرنی، اب اس معاملے پر بھی بات ہونی چاہیے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ رسم و روایات سے ہٹ کر بچوں کی شادی کرنی چاہے، والدین پر ذمے داری ہے کہ بچوں کو شادی کے حوالے سے آگاہی دیتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر بھی کم سنی کی شادی سے متعلق تقاریب ہونی چاہئیں، اسلام تو جبری مذہب کی تبدیلی کے بھی خلاف ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ اسلام تو نام ہی سلامتی کا ہے، بچیوں کو اسلام میں تحفظ حاصل ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کم عمری کی شادی کی روک تھام پر کام کر رہی ہے

Related Posts