اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کا ایک وفد آج بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی ناراض قیادت سے ملاقات کرے گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر منصوبہ بندی وترقی اسد عمر بی این پی رہنماؤں کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائیں گے۔
حکومت کی جانب سے یہ اقدام بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کی جانب سے حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہم نے دو سال انتظار کیا ہے لیکن بجٹ میں حکومت کی مکمل حمایت کرنے کے باوجود حکومت نے ہمارے مطالبات پر توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی۔
مزید پڑھیں:ملک کو آصف زرداری جیسے سیاستدانوں کی ضرورت ہے، اختر مینگل