ملک کو آصف زرداری جیسے سیاستدانوں کی ضرورت ہے، اختر مینگل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

BNP's Akhtar Mengal, Asif Zardari discuss political situation

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ٹڈیوں کے حملوں کو روکنے میں حکومت کی ناکامی ، بڑھتی ہوئی غربت اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں حکومت کی مجرمانہ غفلت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بی این پی کے سربراہ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

اختر مینگل کا کہنا تھاکہ  حکمران کی لاپرواہی کی وجہ سے صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے، موجودہ حالات میں ملک کو آصف زرداری جیسے سیاستدانوں کی ضرورت ہے ۔

اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مشکل وقت میں معیشت کوسہارادے کر ملک ، جمہوریت اور غریبوں کو مضبوط کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے،پیپلز پارٹی ملک کو غیرمنتخب اور امپورٹڈ حکمرانوں سے بچانے میں اپنا قائدانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید پڑھیں:بلوچستان نیشنل پارٹی کا وفاقی حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان

اس سے قبل بدھ کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی۔

Related Posts