نااہل پی ٹی آئی حکومت ملک میں تمام بحرانوں کی ذمہ دار ہے، مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI govt is responsible for all crises in the country, Murtaza Wahab

کراچی:سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نااہل پی ٹی آئی حکومت ملک میں تمام بحرانوں کی ذمہ دار ہے ،نااہل سرکار نے سندھ سمیت ملک بھر میں پانی کے بعد گیس کا بحران پیدا کیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کے ایم سی گزری میٹرنٹی ہوم میں کورونا ویکسیشن سینٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا 2018 کے عام انتخابات میں اس اسپتال کو دیکھا اس اسپتال میں غریبوں کے دروازے بند کردئیے گئے تھے۔ صدر مملکت عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل یہاں سے سلیکٹ ہوئے، کوئی صدر تو کوئی گورنر بن گیا۔

متحدہ کے دور میں بھی یہ بند تھا، ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے بعد این جی او سے اس اسپتال کا کنٹرول لیا گیا، اس میٹرنٹی ہوم میں چالیس سے پچاس ہزار روپے ڈیلیوری چارجز کے لئے جاتے تھے اب صرف 500 روپے چارجز ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ نیتوں کاہے،یومیہ ایک سو سے زائد مریضوں کو او پی ڈی میں دیکھا جاتا ہے اور دوا بھی دی جاتی ہے، کہتے ہیں سندھ میں کام نہیں ہورہا ہے، یہ دیکھیں یہ ہے تبدیلی، معمول کی زندگی پر واپس آنے کے لئے ویکسی نیشن ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: صنعتیں بند، آٹا، تیل کی ہڑتال، کیا معیشت واقعی درست سمت میں گامزن ہے؟

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بحران کی حکومت ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو بحران کے سوا کچھ نہیں دیا،خواتین کو احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،وزیراعظم کو بیان فوری طور پر واپس لینا چاہئے، اوربیان پر معافی مانگنی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گندم کی قیمت سندھ حکومت نے زیادہ رکھی تو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اب گندم 26 سو روپے فی من میں امپورٹ کی جائے گی ۔پی ٹی آئی کی اس پالیسی کہ وجہ سے معاشی بحران ہے ۔

Related Posts