گیس شارٹ فال کو ملک کے دیگر حصوں میں تقسیم کیا جائے، سلیم الزماں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC should reconsider its decision to supply oxygen: says Saleem uz Zaman

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدرسلیم الزماں نے کہاہے کہ گیس کے شارٹ فال کو صرف کراچی کی انڈسٹریز پر ڈال دینا درست اقدام نہیں، ملک کے دیگر حصوں میں بھی کمی کو تقسیم کیا جائے۔

حکومت کی جانب سے صنعتوں کی گیس بندش کا فیصلہ انتہائی نامناسب اقدام ہے، اس فیصلے سے کراچی کی صنعت اور ملکی معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

وفاقی حکومت اور ایس ایس جی سی حکام صورت حال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کراچی کی صنعتوں کو درپیش مسئلہ کو حل کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر صنعتوں کو گیس فراہمی کے احکامات جاری کریں۔

صدر کاٹی نے کہا کہ صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی اور گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے صنعتی پیداواری عمل شدید متاثر ہو رہا ہے جبکہ موجودہ حالات میں ملک گیس پریشر میں کمی اور توانائی کی فراہمی میں خلل سے صنعتی پیداوار پر پڑنے والے منفی اثرات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

مزید پڑھیں: صنعتیں بند، آٹا، تیل کی ہڑتال، کیا معیشت واقعی درست سمت میں گامزن ہے؟

سلیم الزماں نے کہا کہ ایک نوٹس پر صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کرنا درست نہیں،اس اقدام پر صنعتکاروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، گیس کے بحران پر قابو پانا حکومت اور ایس ایس جی سی حکام کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل کراچی کا معاشی قتل کرنے کی کوشش کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے باعث پہلے ہی صنعتی پیداوار کو شدید جھٹکا لگا ہے، جس سے مقامی ضروریات اور برآمدات کے لیے تیار ہونے والی مصنوعات کی پیداوار میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔

سلیم الزماں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے کراچی کی صنعتیں مکمل طور پر تباہ ہو جائیں گی جبکہ موجودہ حالات میں گیس بحران سے ملک کے معاشی حب کراچی میں بے روزگاری عروج پرپہنچ جائے گی اور معیشت کو شدید دھچکا پہنچے گا۔

Related Posts