پی ٹی آئی حکومت نے ایک بار پھر مرکزی بینک سے قرض لینا شروع کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان 21 اکتوبر کو روشنیوں کے شہر کراچی کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم عمران خان 21 اکتوبر کو روشنیوں کے شہر کراچی کا دورہ کریں گے

کراچی:منی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت کے بعد حکومت نے اخراجات کے لیے دوبارہ مرکزی بینک سے قرض لینا شروع کر دیاہے۔

حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں 1200 ارب روپے سے زیادہ قرض لیاگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے اکتوبر کے دوسرے ہفتے کے دوران مرکزی بینک سے 12 کھرب 35 ارب 34 کروڑ روپے قرض لیا۔

مزید پڑھیں : حکومت رواں سال ایشیائی ترقیاتی بینک سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض لے گی

ان میں سے 11 ارب 63 ارب 82 کروڑ روپے کمرشل بینکوں کا قرض لوٹایا جبکہ 71 ارب 52 کروڑ روپے سے دوسرے اخراجات پورے کیے گئے۔

مرکزی بینک سے قرض لینے پر آئی ایم ایف کے تحفظات کے باعث رواں مالی سال کے دوران اب تک وفاقی حکومت اپنے اخراجات کمرشل بینکوں سے قرض لے کر پورے کر رہی تھی، تاہم منی مارکیٹ میں سرمائے کی مسلسل قلت کے بعد حکومت کو دوبارہ مرکزی بینک سے قرض لینا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : ملکی قرضے جی ڈی پی کے 80 فیصد تک پہنچ گئے اور اخراجات بڑھ رہے ہیں،سراج الحق

آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت مالی سال کی ہر سہ ماہی کے اختتام پر مرکزی بینک سے حکومتی قرضے صفر ہونا چاہئے، اس کی پیش نظر مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران حکومت مرکزی بینک سے قرض لینے کی بجائے پرانے قرض واپس ہی کرتی رہی۔

Related Posts