پی ٹی آئی حکومت کو 2 سال مکمل، ”جیت ہو انصاف کی“ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، تنقید بھی جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan’s Karachi visit on 12 August postponed

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کو اقتدار سنبھالے ہوئے 2 سال مکمل ہو گئے ہیں جبکہ اِس موقعے پر جیت ہو انصاف کی ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی پی ٹی آئی حکومت پر تنقید بھی جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیت ہو انصاف کی ٹاپ ٹرینڈ ہے جس کے تحت اب تک 14 ہزار 700 پیغامات بھیجے گئے ہیں جن میں وزیرِ اعظم عمران خان، وفاقی وزراء اور کابینہ کو مبارکباد دی جارہی ہے اور وزیرِ اعظم کے مختلف کارناموں کو سراہا جارہا ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر کا دوسرا ٹاپ ٹرینڈ 25 جولائی سلیکشن ڈے ہے جو پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور عوام الناس کی پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کیلئے وقف کردیا گیا ہے۔ ٹاپ ٹرینڈ کیلئے الفاظ کے استعمال سے ظاہر ہے کہ ٹویٹ کرنے والے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کر رہے ہیں۔

تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ آج سے ٹھیک 2 سال قبل الیکشن کے نام پر سیلیکشن یعنی دھاندلی کی گئی اور تحریکِ انصاف کو ملک پر مسلط کیا گیا جبکہ جیت ہو انصاف کی ٹرینڈ کے تحت عوام الناس وزیرِ اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے احساس پروگرام کے تحت غریب افراد کی مدد کی۔ وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک کے ہر دوسرے مستحق خاندان کی مدد کی گئی جس کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی۔ سوشل میڈیا صارفین حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم 

Related Posts