پی ٹی آئی حکومت کے پاس باتوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے، مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP Lader Murtaza Wahab press conference in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :ترجمان سندھ حکومت اور وزیر اعلی سندھ کے مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ معیشت کا جائزہ لینے والے بین الاقوامی سطح کے اداروں نے پاکستان بالخصوص سندھ کو اقتصادی ترقی کے حوالہ سے مثبت اشاریوں میں سرفہرست رکھا ہے ۔

پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کے پاس باتوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے خان صاحب کی ناکام پالیسیوں سے ملکی معیشت بھی ناکامی سے دوچار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سندھ اسمبلی بلڈنگ کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان معاشی کشمکش کا شکار ہےکچھ اچھی خبریں ملکی معشیت کے حوالے سے مل رہی ہیں ابھی پاکستان کاروباری سہولت دینے کے حوالے سے ایک سو آٹھویں نمبر پر آگیا ہے۔

ورلڈ بینک کے گریڈنگ نظام کا زکر کیا جائے تو اس میں سندھ حکومت اور کراچی شہر کا زکر ہے سندھ حکومت نے اس رینکنگ کو بہتر کرانے میں اہم کر دار ادا کیا ہے ، پاکستان کی رینکنگ میں کراچی کا اہم کردار ہے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ویئر ہاوسز اور تین سو دس گز تک کی تعمیرات کی آن لائن این او سی دیتا ہے ایس بی سی اے نے ون ونڈو آپریشن کا بھی آغاز کیا ہے۔

مزید پڑھیں : مشیر خزانہ سے عالمی بینک اور آئی ایم ایف سربراہان کی ملاقاتیں ، پاکستانی معیشت کی مکمل حمایت کا اعادہ

محکمہ صنعت میں پارٹنرشپ ڈیڈ کو مینوئل سے ختم کرکے آن لائن کا مرحلہ شروع کیا گیا ہے اسکے علاوہ سیسی میں صنعتوں کی رجسٹریشن کا عمل مینوئل سے آن لائن کیا گیا سیسی میں ایک ہزار پچہتر آن لائن درخواستوں کو نمٹا دیا گیا ہے محکمہ محنت میں دکانوں کی رجسٹریشن بھی آن لائن کردی گئی ہے محکمہ محنت کو دو ہزار کے قریب درخواستوں میں سے سولہ سو درخواستوں کو نمٹایا جاچکا ہے ۔

محکمہ ایکسائیز میں پروفیشنل ٹیکس کو بھی آن لائن کیا گیا ہے زمینوں کی رجسٹریشن اور ریکارڈ کو آن لائن کیا جاچکا ہے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ رجسٹرار ٹوکن نمبر دیتا ہے اسکے زریعے آپ اپنی درخواست کو آن لائن چیک کرسکتے ہیں پنجاب حکومت کے اقدامات کو بھی سراہتے ہیں اسکا فائدہ حکومت پاکستان کو ہوا ہے اب انٹرنیشل ادارے سندھ حکومت کے اہم کارناموں کا زکر کرتے ہیں سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا زکر عالمی اداروں نے کیا ہیماضی میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

مشیر وزیراعلی نے بتایا کہ سندھ حکومت اسپشل دھابیجی انڈسٹریل زون قائم رہی ہے یہ زون ایک ہزار سے زائد ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگایہ زون پورٹ قاسم سے صرف آٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر ہوگایہ انڈسٹریل زون ملکی معشیت کی بہتری میں اہم کردار ادا کریگاخیرپور اکنامک زون میں چودہ یونٹس تعمیراتی مراحل میں ہیں رواں برس دسمبر کے مہینے سے یہ یونٹس کام شروع کردینگیاسکا کریڈٹ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کو جاتا ہے ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ریکارڈ قرضہ لیکر اپنی ناکامی ثابت کردی ہے پچھلی چودہ ماہ میں وفاقی حکومت نے ریکارڈ قرضہ لیا ہے خان صاحب کی ناکام حکومت ٹیکس وصولی کے اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوئی ہے ایک سوال جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شریک ہے ہر جگہ پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت نے آزادی مارچ کے شرکا کا استقبال کیا ہے پچھلے چودہ ماہ میں خان صاحب نے باتوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران صاحب آپ آج استعفیٰ دیں معیشت کل خودبخود سنبھل جائے گی، مریم اور نگزیب

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے سندھ کا مقدمہ ہم نے ہمیشہ لڑا ہے آئندہ بھی لڑینگے ہمارا وزیراعلی نیک نیتی کے ساتھ وزیراعظم کو خط لکھتے ہیں مگر اسکا جواب تک نہیں دیا جاتا گورنر صاحب نے اعتراف تو کیا کہ ایک سو باسٹھ ارب روپے کے پیکج کے حوالے سے پی ٹی آئی حکومت کی کوئی تیاری نہیں ہے میں گورنرسندھ صاحب کا شکر گزار ہوں میئر کے اختیارات ہوں یا کسی اور کے، مسئلہ اختیارات کا نہیں نیت کا ہے ۔

سندھ حکومت نے میئر اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اضافی فنڈز دئیے مگر کوئی کام نہیں ہوا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف سمیت ہر کوئی قانون کے طابع ہے پرویز مشرف کا کیس بھی قانون کے کطابق پروسیڈ کیا جائے پرویز مشرف کے سابقہ وکلا وفاقی حکومت میں بیٹھے ہیں عمران خان ابھی بھی حکومت میں ڈیل کرکے آئے ہیں پاکستان کی جیلوں میں جو سزا یافتہ نہیں اسے جیل میں نہیں ہونا چاہئیے عدالت سزا دے تو جیل بھیجیں۔

Related Posts