کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کی رکنِ صوبائی اسمبلی دُعا بھٹو نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے سندھ حکومت کی تیاریوں پر شدید تنقید کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی دُعا بھٹو نے سندھ کے شہر لاڑکانہ کے ایک ہسپتال کی تصاویر شیئر کیں جن میں کورونا وائرس کیلئے آئسولیشن وارڈ کی حالتِ زار دکھائی گئی ہے۔
اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی دُعا بھٹو نے کہا کہ یہ سندھ حکومت کا کورونا وائرس سے لڑنے کا جدید ترین آئسولیشن روم ہے۔ چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال میں یہ آئسولیشن روم بنایا گیا ہے۔
تحریکِ انصاف کی رکنِ سندھ اسمبلی دُعا بھٹو نے کہا کہ خدانخواستہ جس انسان میں کورونا وائرس پائے جانے کا شبہ ہو، اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا۔
پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی نے کہا کہ میں یہ بات یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ بلاول بھٹو زرداری کی رہائش گاہ میں کتوں کی رہائش اس سے ہزار گنا اچھی ہے۔
دُعا بھٹو نے کہا کہ میری اِس بات کے گواہ وہ تمام صحافی ہیں جن کی حالیہ دنوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی ہو۔
سندھ حکومت کاکروناسےلڑنےکاجدیدترین آئسولیشن روم،چانڈکامیں خدانخواستہ جس انسان میں کروناکاشبہ ہوااسےیہاں رکھاجائےگا۔یہاں میں یقین سےکہہ سکتی ہوں @BBhuttoZardari ہاوس میں کتوں کی رہائش اس سےہزارباراچھی ہےاوراسکےگواہ وہ تمام صحافی ہیں جنکی حالیہ دنوں بلاول سےملاقات ہوئی@AseefaBZ???????? pic.twitter.com/0PVc9dYuiT
— DuaBhuttoPTI (@Dua_KamilBhutto) March 1, 2020