کالعدم تنظیم سے معاہدے کے بعد پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس کل طلب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کالعدم تنظیم سے معاہدے کے بعد پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس کل طلب
کالعدم تنظیم سے معاہدے کے بعد پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد:کالعدم تنظیم سے معاہدے کے بعد پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس (آج)پیر کو طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بھی غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، عملدرآمد کیلئے علی محمد خان کی سربراہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

با خبر ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس ملکی سیاسی اور موجودہ صورتحال پر غور ہو گا، وزیراعظم مختلف قومی امور پر کورکمیٹی کو اعتماد میں لیں گے، ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی کور کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اورکالعدم ٹی ایل پی کے درمیان معاہدے کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی،کارکنوں کی رہائی قانونی طریقہ کار کے تحت ہوگی جبکہ حکومت توہین رسالت ﷺکی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کی پابند ہوگی۔

واضح رہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے اراکین وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،علی محمد خان اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ کسی کی فتح یا شکست نہیں ہوئی، تفصیلات مناسب وقت پر سامنے آئیں گی جبکہ مثبت نتائج اگلے ہفتے نظر آجائیں گے۔

کور کمیٹی کے اجلاس ملکی سیاسی اور موجودہ صورتحال پر غور ہو گا ( فائل فوٹو)

Related Posts