کراچی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار محمود مولوی رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں جس پر تحریکِ انصاف کے چیئرمین سمیت دیگر رہنماؤں نے مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں محمود مولوی اور پی ٹی آئی کراچی کی ٹیم کو این اے 245 کے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے دوران پی ٹی آئی امیدوار نے ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے شکست دی۔ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ ان شاء اللہ ہم حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے آگے بڑھتے رہیں گے۔
Congratulations to Mahmood Maulvi & Team PTI Karachi for victory in the NA 245 election today. InshaAllah we are moving forward in our movement for Haqeeqi Azadi.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 21, 2022