پی ٹی آئی کا دستخطوں کا جھگڑا سپریم کورٹ لے جانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے مسودوں پر صدر کے دستخطوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے جانے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے ’بنیادی حقوق اور جمہوریت و پارلیمان کی بقا پر صدر سے اظہار تشکر‘ کرتے ہوئے قومی و عدالتی سطح پر صدر کے مؤقف کی بھرپور تائید اور حمایت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ 2023 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ صدر کا موقف غیر معمولی اور سنجیدہ ترین اقدامات کا متقاضی ہے۔ صدر کے فیصلوں کو ان کی منشا کے بغیر غیر مؤثر بنانا ناقابل قبول ہے، معاملے کو سپریم کورٹ کے سامنے رکھیں گے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت وفاق کی علامت، پارلیمان کا حصہ اور افواجِ پاکستان کے سپریم کمانڈر ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے لکھا کہ سائفر کی اعلیٰ سطح تحقیقات اور اس پر عدالتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Related Posts