تحریک انصاف نے ”جیل بھرو“ تحریک کے شیڈول کا اعلان کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف نے ”جیل بھرو“ تحریک کے شیڈول کا اعلان کر دیا
تحریک انصاف نے ”جیل بھرو“ تحریک کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہفتے کے روز 22 فروری سے شروع ہونے والی ’جیل بھرو‘ تحریک کے شیڈول کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت یکم مارچ تک روزانہ 200 پارٹی کارکنان رضاکارانہ طور پر گرفتاری کے لیے پیش ہوں گے۔

تحریک کا آغاز لاہور سے ہو گا اور رضاکاروں کی فہرست پہلے ہی تیار کر لی گئی ہے۔ سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا چھ رکنی گروپ بھی خود کو گرفتاری کے لیے پیش کرے گا۔

شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن 23 فروری کو پشاور، 24 کو راولپنڈی، 25 کو ملتان، 26 کو گوجرانوالہ، 27 کو سرگودھا، 28 کو ساہیوال اور یکم مارچ کو فیصل آباد میں گرفتاری پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں:رواں ہفتے مہنگائی مزید بڑھ گئی، 34 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

پی ٹی آئی قیادت نے کہا کہ حکام نے انہیں گرفتار نہ کیا تو دھرنا دیں گے۔

Related Posts