پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کو بلدیاتی انتخابات میں شکست نظر آرہی ہے، سعیدغنی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کو بلدیاتی انتخابات میں شکست نظر آرہی ہے، سعیدغنی
پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کو بلدیاتی انتخابات میں شکست نظر آرہی ہے، سعیدغنی

کراچی: وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ صوبہ سندھ میں بھی جلد سے جلد بلدیاتی انتخابات ہوجائیں۔ اس بار کراچی شہر میں مئیر انشاء اللہ پیپلز پارٹی کا ہی آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کو کراچی میں اپنی شکست کا خوف واضح نظر آگیا ہے اور اسی لئے وہ بلدیاتی قانون کو بنیاد بنا کر اس پر واویلا مچا رہے ہیں اور اصل میں وہ انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کی جماعت کا کے پی کے میں اثر و رسوخ تو تھا یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ اچانک آگئے ہیں۔ کے پی کے کے عوام نے بہت بری طرح پی ٹی آئی کو مسترد کیا ہے اور اس سے ان کو عبرت حاصل کرنا چاہیے۔

سندھ میں صوبائی حکومت میلینیم ایس ڈی جیز(پائیدار ترقی کے اہداف) کو پورا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ہم الیکشن ہار بھی جائیں تو بھی عوام کی خدمت جاری رہے گی۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے ہمیں عوام کی خدمت کرنا سکھایا ہے, ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی صبح ڈاؤ یونیورسٹی آف سائنس ہیلتھ میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں صوبائی حکومت میلینیم ایس ڈی جیز(پائیدار ترقی کے اہداف) کو پورا کرنے کی کوشش کررہی ہے، کینسر سے لے کر دل کے امراض تک کا یہاں علاج کیا جارہاہے۔

سعید غنی نے کہا کہ کئی ملک میلنیم ڈویلپمنٹ گول کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ محنت سندھ کے تحت سندھ حکومت نے بینظیرمزدور کارڈ کا اجراء کردیا ہے۔

جس میں صحت وتعلیم کی سہولتوں سمیت سماجی تحفظ بھی موجود ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر مزدور یہ کارڈ لے سکتا ہے جس کے ذریعے سے مزدور سہولیات حاصل کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ہمیں الیکشن میں ٹیکنیکل طور پر پھنسا کر اپنے لوگوں کو جتایا گیا، آصف زرداری

انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ ہم الیکشن ہار بھی جائیں تو بھی ہمارا عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا، ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو نے ہمیں عوام کی خدمت کرنا سکھایا ہے۔

Related Posts