سندھ اسمبلی میں قواعد کی خلاف ورزی، تحریکِ انصاف کے 8اراکین پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ اسمبلی میں قواعد کی خلاف ورزی، تحریکِ انصاف کے 8اراکین پر پابندی عائد

کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ایوان میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر تحریکِ انصاف کے 8 اراکین کی اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی جس پر اسپیکر آغا سراج درانی نے 8 اراکین پر پابندی عائد کی جن میں تحریکِ انصاف کے اہم نام شامل ہیں۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے جن اراکین پر پابندی عائد کی ہے ان میں سعید احمد، رابستان خان، ارسلان تاج گھمن، علی عزیز جی جی اور عدیل احمد شامل ہیں جو آئندہ اسمبلی سیشن میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

آغا سراج درانی نے اسپیکر کی حیثیت سے 8 اراکین پر پابندی کا حکم نامہ جاری کردیا۔ جن اراکین پر پابندی عائد کی گئی، ان میں شاہنواز جدون، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلال احمد غفار اور راجہ اظہر خان بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اجلاس کے دوران  چارپائی پہنچنے کی تحقیقات کا حکم بھی دیا۔ اپوزیشن ارکان احتجاج کر رہے تھے، اس دوران بعض اراکین چارپائی اور بستر لے کر آگئے۔ اسمبلی کی کارروائی مذاق بن کر رہ گئی۔

سیکیورٹی عملے نے آغا سراج درانی کی ہدایت پر چارپائی کو اسمبلی سے باہر نکال دیا، اسپیکر نے انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی کی بے حرمتی ہے، جو اراکین اس میں ملوث ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اپوزیشن اراکین نے شور شرابہ اور نعرے بازی جاری رکھی۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے سیکریٹری اسمبلی کو تحقیقات اور انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی اور ایوان کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا۔

اس حوالے سے سیکریٹری سندھ اسمبلی کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران چارپائی کون لایا، اس پر تحقیقات جاری ہیں، اسمبلی اسٹاف کے مطابق چارپائی اندر لے جانے سے روکنے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن پی ٹی آئی کے اراکین نے زبردستی کی۔

پی ٹی آئی کے بعض اراکین پر الزام ہے کہ وہ زبردستی چارپائی اسمبلی کے اندر لے گئے۔ قبل ازیں سندھ اسمبلی میں زبردست شورشرابہ اور ہنگامہ آرائی ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے۔

سندھ کے صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے پی ٹی آئی پر جمہوریت کا جنازہ نکالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چینی اور گندم کی قیمتوں کا بھی جنازہ نکالا گیا، اس پر بھی بات ہونی چاہئے، ملک بھر میں غریبوں کا جنازہ نکل گیا، کچھ احساس کریں۔

تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما و رکنِ سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ فنانشل رپورٹ اور آڈٹ رپورٹ وقت پر نہیں دی جاتی، جمہوریت کا قتل نئی بات نہیں ہے، سندھ حکومت احتساب پر یقین نہیں رکھتی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت قانون کو حقیقی روح کے مطابق نافذ کرنا چاہتی ہے۔گورنر سندھ

Related Posts