پی ٹی اے نے موبائل فونز بلاک کرنے کا نیا خودکار نظام نافذ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی اے نے موبائل فونز بلاک کرنے کا نیا خودکار نظام نافذ کردیا
پی ٹی اے نے موبائل فونز بلاک کرنے کا نیا خودکار نظام نافذ کردیا

کراچی:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے چوری اور گمشد موبائل فونز بلاک کرنے کے نئے خودکار گمشدہ اورچوری شدہ ڈیوائس سسٹم کا آغاز کردیا۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق صارفین اپنے موبائل کے آئی ایم ای آئی بلاک کرانے کی درخواست دے سکتے ہیں، ایل ایس ڈی ایس ایک خودکار نظام ہے۔

چوری شدہ موبائل فون شکایت کے 24 گھنٹوں کے اندر بلاک کردیا جائے گا۔پی ٹی اے کے مطابق بلاکنگ درخواست کے کامیاب اندراج کے بعد درخواست کنندہ کو حوالہ نمبر دیا جائے گا۔

گمشدہ فون ملنے پرشکایت کنندہ کو ان بلاکنگ کیلئے بھی اسی طریقہ کار پرعمل کرنا ہوگا۔فون بلاک کروانے والے صارف کو شکایتی حوالہ نمبر کیساتھ دیگرلازمی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔

موبائل فون ان لاک ہوجانے پر صارف کو فراہم کردہ نمبر پرایک ایس ایم ایس موصول ہوگا۔

مزید پڑھیں: سائنسدانوں کا کارنامہ، ہوا سے انسانی ڈی این اے حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ

Related Posts