کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے چوری شدہ فونز کے ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام کیلئے خدمات متعارف کرادی ہیں،اگر آپ کا موبائل فون چوری ہوگیا ہے یاچھین لیا گیا ہے تو فوری طور پر شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔ ایسے موبائل فون کو 16 گھنٹوں کے اندر بلاک کروایا جاسکتا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق چوری شدہ فونز کے ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام کیلئے خدمات متعارف کرائی گئی ہیں۔چھینے گئے یا چوری شدہ موبائل فون کی شکایت درج کروانے کیلئے شکایت کنندہ ہیلپ لائن پردرج کراسکتا ہے، پی ٹی اے کو ای میل یا نزدیک ترین زونل آفس جا کر بھی مدد لی جا سکتی ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سٹیزنزپولیس لائزن کمیٹی(سی پی ایل سی)کی ہیلپ لائن پر بھی ایسے موبائل فونز سے متعلق شکایت درج کروا کے انہیں بلاک کروایا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں نمایاں کمی : گزشتہ مالی سال میں ایک ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہوا، اسٹیٹ بینک