پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 420.13پوائنٹس کی مندی، 43 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX witnesses bearish trend, KSE 100-Index drops 420.14 points

کراچی:ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں پہلے کاروباری روز کے دوران مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 121 پوائنٹس کی گراوٹ کے باعث 42 ہزار 626.48 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

  ملک بھر میں غیر یقینی سیاسی صورتحال، آٹے کے بحران کے باعث شیئرزمارکیٹ میں غیر یقینی چھائی رہی، رواں ہفتے پہلے کاروباری روز کے دوران 420.13 پوائنٹس کی تنزلی کی باعث 43 ہزار کے علاوہ 43100،  43200،  42900،  42800 کی حدبھی گر گئی تھیں۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کا اختتام تیزی پر ہوا تھاجب کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 43167.77 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھاجبکہ پورے روز کے دوران کاروبار میں 0.24 فیصد بہتری دیکھی گئی۔

آج اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، پہلے دو گھنٹے انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 43167.77 پوائنٹس سے بڑھ کر 43247.82 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اگلے دو گھنٹوں کے دوران سرمایہ کاروں کی طرف سے شیئرز کی فروخت ترجیح دی گئی جس کے باعث 470 پوائنٹس گر گئے اور انڈیکس 42828.96 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

کاروبار کا اختتام 420.13 پوائنٹس کی تنزلی کے بعد 42747.63 پوائنٹس پر پہنچ کر ہوا۔کاروباری روز کاروبار میں 0.98 فیصد گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد سرمایہ کاروں کے تقریباً 80 ارب روپے ڈوب گئے۔

Related Posts