آئی ایم ایف نے سستے پیٹرول کی حکومتی تجویز مسترد کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کی پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کی موٹر سائیکل اور 800 سی سی سے کم گاڑیوں کیلئے سستے پٹرول کی اسکیم پر شدید اعتراض کیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا، جس میں آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں چاول کی برآمدات میں 20.59 فیصد کمی ریکارڈ

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے اسکیم کی سبسڈی، کنزیومر کی تعداد اور اسکیم میں ہونے والے نقصان سے متعلق حکومت سے مکمل پلان مانگا ہے، آئی ایم ایف غریب طبقے کو زیادہ مؤثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر بھی زور دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ حکومتی تجویز تھی کہ موٹرسائیکل اور 800 سی سی گاڑی مالکان کو سبسڈی دی جائے گی۔

Related Posts