پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 264 پوائنٹس سے محروم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX witnesses bearish trend as KSE-100 index loses 264.57 points

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز مندی کا رجحان رہا ، کے ایس ای 100 انڈیکس گزشتہ کاروباری روز 33ہزار992.75 پوائنٹس کے مقابلہ میں 33ہزار728.18 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 264.57 پوائنٹس (0.78٪) کی منفی تبدیلی دیکھی گئی۔

گذشتہ روز کے دوران 261،325،321 حصص کے مقابلے میں مجموعی طور پر 208،973،580 حصص کا لین دین ہوا تھا جبکہ دن کے دوران ہونے والے حصص کی مالیت 7.198 ارب روپے رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 350 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ، ان میں سے 158 کے شیئرز کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ اور 163 کو نقصان ہوا جبکہ 29 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

Related Posts