اسٹاک مارکیٹ میں 147 پوائنٹس کی مندی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
اسٹاک مارکیٹ میں 147 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 147 پوائنٹس کی مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال رہی، کے ایس ای 100انڈیکس میں 147 پوائنٹس کی مندی دیکھنے کو ملی۔

مارکیٹ بند ہونے پر، بینچ مارک انڈیکس 147.76 یا 0.32 فیصد کی کمی سے 45,865.73 پر بند ہوا۔

تمام شیئر انڈیکس کا حجم جمعہ کو 149.57 ملین سے بڑھ کر 213.2 ملین ہو گیا۔حصص کی مالیت گزشتہ سیشن میں 5.551 ارب روپے سے بڑھ کر 8.195 ارب روپے ہوگئی۔

بینک الفلاح 59.316 ملین شیئرز کے ساتھ والیوم لیڈر رہا، اس کے بعد کے الیکٹرک لمیٹڈ 14.653 ملین شیئرز کے ساتھ اور پاک پیٹرولیم 11.683 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پیر کو 306 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 114 میں اضافہ، 172 میں کمی اور 20 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔