کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز مختصر طور پر 46,000 پوائنٹس کی سطح کو عبور کرلیا، اس کی اہم وجہ وہ رپورٹ تھی کہ پاکستان نے سعودی عرب سے 4.2 بلین ڈالر کا امدادی پیکج حاصل کیا ہے۔
دوران ٹریڈنگ ایک ”تکنیکی مسئلہ” کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کو دو گھنٹے سے زیادہ کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔ مارکیٹ دوپہر سے ڈھائی بجے تک معطل رہی۔ دوپہر سے پہلے ٹریڈنگ معطل ہونے پر مارکیٹ میں 693.77 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 47 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 2 روپے 47 پیسے کمی کے بعد 172 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔
اس طرح انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 77 پوائنٹس کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ کی کمی سے 175 روپے 40 پیسے پر فروخت ہوا۔
واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر امداد کی فراہمی ہے۔ سعودی ترقیاتی فنڈ اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کرے گا۔
مزید پڑھیں: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافہ منظورکرلیا