پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال رہی، کے ایس ای 100انڈیکس میں 200 پوائنٹس کی مندی کا سامنا کرنا پڑا۔
کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 200.34 پوائنٹس کمی کے ساتھ 49,531.01 پر بند ہوا۔ آل شیئر انڈیکس کا حجم ایک دن پہلے 467.38 ملین سے کم ہو کر 368.34 ملین ہو گیا۔
منگل کو 347 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 149 میں اضافہ، 186 میں کمی اور 12 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
دوسری جانب پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے، انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کے نرخ مزید 79 پیسے گرگئے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 8 پیسے مزید نیچے آگیا، جس سے ڈالر 275 روپے75 پیسے کا ہوگیا۔ یاد رہے کہ انٹربینک میں ڈالر 5 ہفتے میں 30 روپے 30 پیسے سستا ہوچکا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رحجان، 6 سال بعد 50 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر آج 272 روپے پر مستحکم ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 ہفتے میں 53 روپے نیچے آیا، اوپن مارکیٹ میں 40 دن بعد آج پہلی بار ڈالر سستا نہیں ہوسکا۔