لاہور: پاکستان ریلوے کے حکام کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے تناظر میں ٹرین کے کرایوں میں ایک بار پھر 5 فیصد اضافہ کردیا، گزشتہ دو ماہ میں یہ تیسرا اضافہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے سبب ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
ریلوے انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک بار پھر میل ایکسپریس ٹرینوں کے ساتھ پارسل ٹرین کے کرائے بڑھا دیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایکس نے ایک بار پھر بہترین اسلامک اسٹاک مارکیٹ کا ایوارڈ جیت لیا
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کرایوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، واضح رہے کہ ٹرین کے کرایوں میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران یہ تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔