پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کارجحان، 181 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX continues bearish trend, drops over 240 points in early trading
FILE PHOTO

بدھ 14 مئی 2025 کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آغاز مندی کے رجحان کے ساتھ ہوا جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر 181 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ منفی تبدیلی 0اعشاریہ 15 فیصد رہی اور صبح 9 بج کر 45 منٹ پر مارکیٹ 118394اعشاریہ 85 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی، جبکہ گزشتہ سیشن کا اختتام 118575اعشاریہ 88 پوائنٹس پر ہوا تھا۔

گزشتہ روز منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے مثبت رجحان ظاہر کیا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1278اعشاریہ 16 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 1اعشاریہ 09 فیصد اضافے کے ساتھ 118575اعشاریہ 89 پوائنٹس پر بند ہوا جو کہ گزشتہ تجارتی دن کے 117297اعشاریہ 73 پوائنٹس سے نمایاں زیادہ تھا۔

اس دوران 684294646 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ ایک دن قبل یہ تعداد 732877141 تھی۔ حصص کی مجموعی مالیت 52اعشاریہ 586 ارب روپے رہی جو کہ گزشتہ روز 30اعشاریہ 382 ارب روپے تھی۔

مارکیٹ میں کل 462 کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت ہوئی، جن میں سے 221 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 194 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی جبکہ 47 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی۔

کاروبار کے لحاظ سے سب سے زیادہ سود مند کمپنیاں ورلڈ کال ٹیلی کام (41734903 حصص، فی شیئر قیمت 1اعشاریہ 26 روپے)، میپل لیف سیمنٹ (41052877 حصص، فی شیئر قیمت 75اعشاریہ 92 روپے) اور سوئی سدرن گیس (35773773 حصص، فی شیئر قیمت 32اعشاریہ 79 روپے) رہیں۔

سب سے زیادہ منافع حاصل کرنے والی کمپنی پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ رہی، جس کے شیئر کی قیمت میں 850اعشاریہ 88 روپے اضافہ ہوا اور اختتامی قیمت 9359اعشاریہ 63 روپے رہی۔ اس کے بعد لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ رہی، جس کے شیئر میں 97اعشاریہ 35 روپے کا اضافہ ہو کر قیمت 1557اعشاریہ 37 روپے پر بند ہوئی۔

دوسری جانب سب سے زیادہ نقصان رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ کو ہوا، جس کے فی شیئر کی قیمت میں 154اعشاریہ 22 روپے کی کمی ہوئی اور وہ 8911 اعشاریہ 00 روپے پر بند ہوا جبکہ نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے شیئر کی قیمت میں 90 اعشاریہ 58 روپے کی کمی ہوئی اور اس کی اختتامی قیمت 7074اعشاریہ 09 روپے رہی۔

Related Posts