اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 661 پوائنٹس گر گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی،انڈیکس 661.30 پوائنٹس گر گیا
اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی،انڈیکس 661.30 پوائنٹس گر گیا

کراچی:ملک میں گزشتہ کئی روز سے جاری غیر یقینی کی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز (بدھ) کے دوران بد ترین ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی کے باعث انڈیکس 661.30 پوائنٹس گر گیا جس کے باعث 100 انڈیکس 43221.78 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

آج پورے کاروباری روز (بدھ) کے دوران کاروبار میں 1.51 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 15 کروڑ 63 لاکھ 19 ہزار 567 شیئرز کا لین دین ہوا، بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 90 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔جبکہ سرمایہ کار غیر یقینی صورتحا ل کے باعث دباؤ کا شکار نظر آئے۔

دوسری جانب ڈالر کی اُونچی اُڑان کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی 9 پیسے مہنگی ہو گئی ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

چند روز قبل برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عالمی ادارے فچ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ آئندہ سال تک امریکی ڈالر 180 روپے کی سطح پر پہنچ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:انکم ٹیکس آرڈیننس اور سیلز ٹیکس ایکٹ کاروبار میں رکاوٹ ہے، ناصر حیات مگوں

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 9 پیسے مہنگا ہو گیا، اور قیمت 171 روپے 04 پیسے سے بڑھ کر 171 روپے 13 پیسے تک پہنچ گئی۔

Related Posts