اسٹاک مارکیٹ 162.88پوائنٹس گرگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 162.88پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 162.88پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کو کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کی لپیٹ میں آ گئی، کے ایس ای100انڈیکس 44500پوائنٹس کی سطح پر چھونے کے بعد 44100پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 17ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

کاروباری مندی کے سبب 49.42فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ابتدائی سیشن میں ٹیلی کام،فوڈز سمیت سمیت دیگر شعبوں میں خریداری کے باعث انڈیکس 445495پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تھا۔

تاہم منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ کے سبب انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی او ر مارکیٹ 44100پوائٹس کی پست سطح پر منفی زون میں ہی بند ہوئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 162.88پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس44339.95پوائنٹس سے کم ہو کر44177.07پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح100.06پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17487.33پوائنٹس سے کم ہو کر17387.27پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30272.07پوائنٹس سے کم ہو کر30213.32پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 17ارب77کروڑ41لاکھ82ہزار120روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب 80 ارب 33 کروڑ 56 لاکھ 20 ہزار 743 روپے سے کم ہو کر75کھرب62ارب56کروڑ14لاکھ38ہزار623روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو8ارب روپے مالیت کے 22کروڑ30لاکھ81ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 9ارب روپے مالیت کے 23کروڑ84لاکھ53ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: ملک میں چینی پھر مہنگی کرنے کی تیاریاں، عوام میں تشویش کی لہر

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر 346کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے145کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،171میں کمی اور30کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts