حلقے میں گیس کی قلت،پی ٹی آئی ایم این اے نے حماد اظہر کو خط لکھ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلقے میں گیس کی قلت،پی ٹی آئی ایم این اے نے حماد اظہر کو خط لکھ دیا
حلقے میں گیس کی قلت،پی ٹی آئی ایم این اے نے حماد اظہر کو خط لکھ دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) آفتاب صدیقی نے وفاقی وزیر حماد اظہر کو حلقے این اے 247 میں گیس کی قلت پر خط لکھ دیا۔

واضح رہے کہ حلقہ این اے 247 کے رہائشی خصوصاً ڈی ایچ اے کراچی کے مکین ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں شمار ہوتے ہیں، اور قومی خزانے میں سب سے زیادہ حصہ ڈالتے ہیں۔ آفتاب صدیقی نے خط میں لکھا کہ یہاں کے مکین بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔

انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ سپلائی میں کمی کے علاوہ گیس کم پریشر میں آ رہی ہے اور پائپ لائنوں سے مسلسل گیس کا رساؤ ہورہا ہے،جو رہائشیوں کے لیے ایک خطرہ ہے۔ ایس ایس جی سی وعدوں کے باوجود ان پرانی اور زنگ آلود پائپ لائنوں کو تبدیل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

آفتاب صدیقی کے مطابق یہ حلقہ ملک کے سب سے پرانے اور نمایاں کاروباری مراکز یعنی صدر، کھارادر، جوڑیا بازار اور گارڈن پر مشتمل ہے۔ انہوں نے لکھا، ”وزیر صاحب، میں کئی دنوں سے آپ کو آپ کے نمبر پر کال اور پیغامات بھیج رہا ہوں لیکن آپ کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا“۔

انہوں نے کہا کہ آپ میرے قابل احترام ہیں مگر آپ کا یہ رویہ افسوسناک ہے، اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اس کے باعث بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا جیسا کہ خیبر کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں دیکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹی ایل پی اور جے یو آئی اوپر آئیں تو پاکستان نیچے جائے گا، فوادچوہدری

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ملک میں گیس کے بڑھتے ہوئے بحران کے باعث حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اپنے وزراء کے درمیان گرما گرمی کی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے، وزیر توانائی حماد اظہر پر اس معاملے کو سنجیدگی سے نہ لینے پر انگلیاں اٹھا ئی جارہی ہیں۔

Related Posts