کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جلا رجحان غالب رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 87 پوائنٹس کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 45 ہزار 644 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔ مارکیٹ میں 27 کروڑ 45 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے تک مزید اضافے کا خدشہ
دن بھر کاروباری انڈیکس میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کم سے کم 45 ہزار 502 اعشاریہ 81 جبکہ زیادہ سے زیادہ 45 ہزار 804 پوائنٹس کی سطح تک بلند ہوا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 300 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، کاروباری سودوں کی مالیت 6.75 ارب روپے رہی، 100 انڈیکس 87اعشاریہ 61 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 731 کی سطح پر بند ہوا۔
مختلف شعبوں میں کاروباری برادری نے لین دین کی جن میں کھاد 31.3، ٹیکنالوجی 31.1، آٹو موبائل 18.6، سیمنٹ 14.4 جبکہ سرمایہ کاری بینک کے 10.8 پوائنٹس شامل ہیں۔
مجموعی طور پر 336 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ 200 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 118 میں کمی جبکہ 18 کے بھاؤ میں استحکام رہا۔