اسٹاک مارکیٹ میں 467.89 پوائنٹس کی مندی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 467.89 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 467.89 پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال دیکھنے کو ملی، جس کے سبب کے ایس ای 100انڈیکس میں 467.89 پوائنٹس کی مندی ہوئی۔

قومی اسمبلی میں فنانس بل 2022 سے متعلق ترامیم پر بحث اور اس کی منظوری نے سرمایہ کاروں کو کشمکش میں مبتلا رکھا، ایکویٹی مارکیٹ میں تجارتی حجم میں کمی دیکھی گئی۔ مارکیٹ بند ہونے کے بعد فنانس بل 2022 میں ترمیم منظور کر لی گئی۔

دریں اثنا، بینچ مارک KSE-100 انڈیکس 467.89 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41,297.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ٹریڈنگ کا آغاز معمولی اتار چڑھاو کے ساتھ ہوا اور کے ایس ای 100انڈیکس سیشن کے پہلے نصف کے دوران رینج باؤنڈ رہا۔ دوسرے ہاف میں مارکیٹ خسارے میں چلی گئی۔

انڈیکس ہیوی آٹوموبائل، سیمنٹ، بینک، اور تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں بڑے پیمانے پر فروخت ہوئی۔

کیپیٹل اسٹیک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ PSXمیں مسلسل دوسرے سیشن میں مندی کے جذبات غالب رہے۔ دن کے بیشتر اوقات میں انڈیکس نیچے کی جانب آیا۔

مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک نے یکم جولائی کو تعطیل کا اعلان کردیا

تجزیہ کاروں کے مطابق، سرمایہ کاروں نے فنانس بل 2022 کی منظوری کا انتظار کرتے ہوئے شیئرز خریدنے میں دلچسپی نہیں لی۔

Related Posts