اسٹاک مارکیٹ، 100انڈیکس میں 486پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ، 100انڈیکس میں 486پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ، 100انڈیکس میں 486پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر مثبت روئیے کا مظاہرہ کیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 486 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں جمعرات کے روز تیزی کا رجحان جاری رہا جس کے نتیجے میں 486 اعشاریہ 14 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جسے 1.16 فیصد کی مثبت تبدیلی کہا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک بھر میں گاڑیوں کی فروخت میں 55 فیصد کا اضافہ

کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 41 اعشاریہ 862 اعشاریہ 77 پوائنٹس کے آغاز کے مقابلے میں 42 اعشاریہ 348 اعشاریہ 91 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں کا رجحان مجموعی طور پر مثبت رہا۔

گزشتہ روز 16 کروڑ 48 لاکھ 27 ہزار 449 حصص کی تجارت کے مقابلے میں کاروباری اوقات کے دوران مجموعی طور پر 22 کروڑ 78 لاکھ 48 ہزار 374 حصص کا کاروبار ہوا۔

مجموعی طور پر گزشتہ روز کے 6 اعشاریہ 488 ارب روپے کے مقابلے میں آج 7 اعشاریہ 429 ارب حصص کا کاروبار ہوا۔ 330 کمپنیوں کے حصص کا لین دین کیا گیا جس سے اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان نوٹ کیا گیا۔

کل 330 کمپنیوں میں سے 198 کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 101 کے بھاؤ میں کمی جبکہ 31 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا۔ سب سے زیادہ اضافہ نیسلے پاکستان کے حصص میں 150روپے کا رہا۔

ماڑی پیٹرولیم کے حصص کی قیمت 30 روپے 60 پیسے کے اضافے سے 1770روپے 20 پیسے تک جا پہنچی جبکہ سب سے زیادہ کمی کولگیٹ کے حصص میں 95 روپے فی شیئر تک کی نوٹ کی گئی۔ باٹا کے حصص میں 20روپے کی کمی ہوئی۔ 

Related Posts