کراچی میں گیس کی قلت، شہری مہنگے سلینڈر خریدنے پر مجبور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں گیس کی قلت، شہری مہنگے سلینڈر خریدنے پر مجبور
کراچی میں گیس کی قلت، شہری مہنگے سلینڈر خریدنے پر مجبور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد کے باسی سردی میں اضافہ ہوتے ہی شہر بھر میں گیس کی قلت کے باعث شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے تقریبا 40 فیصد علاقوں میں کھانے کے اوقات میں بھی گیس غائب رہتی ہے، جس کے باعث مہنگی روٹیاں تندور سے خریدنا پڑتی ہیں۔

مسکن چورنگی، گلشن بلاک 6، ملیر کینٹ، ماڈل کالونی، بہادرآباد، شریف آباد، ایف سی ایریا کے صارفین نے گیس کی قلت کا شکوہ کیا ہے۔

اسی طرح نارتھ ناظم آباد اور ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں بھی گیس کی آنکھ مچولی سارا دن جاری رہتی ہے۔

گلستان جوہر بلاک 9، بھٹائی آباد، شاہ فیصل بلاک 5 سمیت کئی علاقوں میں گیس کی قلت کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ شہریوں نے بتایاکہ صدر ٹاؤن، لانڈھی نمبر 6 اور کیماڑی میں بھی گیس کی شدید قلت برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 45 پوائنٹس کا اضافہ

مختلف علاقوں میں فیکٹریوں کے قریب رہائشیوں نے بتایاکہ فیکٹریوں نے بڑے کمپریسرز لگا رکھے ہیں جس کے باعث رات 12 کے بجائے رات 9 بجے سے ہی گیس بند ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

Related Posts