اسٹاک مارکیٹ میں 934 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 934 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 934 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 6 سال بعد 50,000 کی سطح کو عبور کرلیا، جس کے باعث بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس میں 934 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

آج کاروباری روز کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 933.67 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 50,365.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 427,476,593 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز 332,606,956 حصص کا کاروبار ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 361 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 255 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 94 کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دوسری جانب پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی 3بڑی کمپنیوں نے آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جن کمپنیوں نے آپریشنز بند کرنے کا اعلان کیا ہے ان میں ٹویوٹا، ہنڈا اور پاک سوزوکی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کی تین بڑی کارساز کمپنیوں نے اپنے آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کمپنیوں نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ویب سائٹ پر اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔

پاکستان نے پیٹرول سستا کرنے کیلئے روس سے تیل خریداری کا معاہدہ کرلیا

کمپنیوں نے اپنی جاری بیان میں کہا ہے کہ خام مال کی کمی اور ڈالر کی عدم دستیابی کے باعث پلانٹ جاری نہیں رکھا جا سکتا، بینکوں کی جانب سے ایل سیز کھولنے میں مشکلات بھی پیش آرہی ہیں۔

Related Posts