نارتھ کراچی میں کار پر فائرنگ، پی ایس پی کا کارکن قتل

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
نارتھ کراچی میں کار پر فائرنگ، پی ایس پی کا کارکن قتل
نارتھ کراچی میں کار پر فائرنگ، پی ایس پی کا کارکن قتل

کراچی: شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، بیوی اور بچے کے سامنے پی ایس پی کارکن کو گولیاں مار دی گئیں، حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ سے مقتول کا 8 سال کا بیٹا بھی زخمی ہوا

ذرائع کے مطابق پی ایس پی کے کارکن سلمان وکیل پر فائرنگ نارتھ کراچی سیکٹر 5 بی 3 میں کی گئی، خوش قسمتی سے حملے میں مقتول کی بیوی محفوظ رہیں، سلمان وکیل اپنی اہلیہ کے ہمراہ بچے کو اسکول سے لے کر گھر جارہے تھے۔

نامعلوم حملہ آوروں نے کار کے سامنے آکر فائرنگ کی،سلمان وکیل پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، دو موٹر سائیکلوں پر سوار تینوں افراد ہیلمٹ لگائے ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے اسلحہ سے نکلنے والی گولیاں سلمان وکیل کے چہرے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر لگیں، حملے میں مقتول سلمان وکیل کا بیٹا زخمی ہوا، مقتول سلمان کے بیٹے عبدالصبور کو دو گولیاں لگی۔بیٹے عبدالصبور کو ایک گولی ٹانگ اور ایک بازو پر لگی، فائرنگ سے مقتول کی اہلیہ محفوظ رہیں۔

مقتول سلمان وکیل اور ان کے زخمی بیٹے عبدالصبور کو ایک ساتھ اسپتال منتقل کیا گیا، سلمان وکیل کی لاش معائنے کے بعد موچری منتقل کردی گئی، جب کہ مقتول کے بیٹے عبدالصبور کو طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

واقعہ کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچے، پولیس نے جائے واردات کو محفوظ کرکے شواہد اکھٹا کئے، پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 8 خول برآمد ہوئے۔

مزید پڑھیں: ڈیفنس میں بینک سے رقم نکلوا کر گھر آنیوالا شہری لٹ گیا، ڈاکو19 لاکھ لے گئے

پولیس ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے خالی خول نائن ایم ایم پستول کے ہیں، سلمان وکیل 16 گریڈ کے پرائمری اسکول ٹیچر تھے، جبکہ سلمان وکیل پی ایس پی ضلع وسطی میں کمیٹی ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

Related Posts