پی ایس ایل6، پرانے کھلاڑی آؤٹ،ٹیموں کی نئے پلیئرزشامل کرنیکی تیاریاں، چناؤ کل ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSL6

کراچی: پاکستان سپر لیگ 6 کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، تمام ٹیموں نے اپنے اسکواڈز سے پرانے کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا، نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کیلئے ڈرافٹنگ کل ہوگی۔

پی ایس ایل 6 کیلئے ٹیموں کے برقرار رکھے ہوئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری، لاہور قلندرز نے محمد حفیظ ، شاہین آفریدی، فخر زمان، ڈیوڈ ویزے کو برقرار رکھا، حارث رؤف، بین ڈنک، دلبر حسین، سہیل اختر لاہور قلندرز کا حصہ رہیں گے۔

ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی، رائلی روسو، سہیل تنویر، شان مسعود کو برقرار رکھا، عمران طاہر، خوشدل شاہ، جیمز وینس، عثمان قادر برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

کراچی کنگز نے بابر اعظم، محمد عامر، کولن انگرم، شرجیل خان کو برقرار رکھا، عماد وسیم، عامر یامین، وقاص مقصود، ارشد اقبال بھی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:کرس گیل، ڈیوڈ ملراور راشد خان پی ایس ایل 2021کے پلاٹینم روسٹر میں شامل

پشاور زلمی نےراحت علی ، یاسر شاہ ،کیرون پولارڈ ،حسن علی،امام الحق ، کارلوس بریتھویٹ کو ریلیز کر دیا،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈیل اسٹین ، لوک رونکی ، فل سالٹ اور رومان رئیس کو ریلیز کر دیا۔

کراچی کنگز نے کیمرون ڈیلپوٹ،چیڈویک والٹن ، کراس جارڈن کو ریلیز کیا،کراچی کنگز نےافتخار احمد ، محمد رضوان ، عمر خان اور اسامہ میر کو ریلیز کیا،لاہور قلندرز نے عابد علی ، کرس لین ، ڈین ویلاز کو ریلیز کر دیا۔

HBLPSLDraft Retention

Related Posts