پاکستان سپر لیگ کے کھلاڑی ہمارے ہیرو ہیں،ایتھلیٹ نسیم حمید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSL players our national hero, Naseem Hamed

کراچی (نگاہ محمد) پاکستان کی نامور ایتھلیٹ نسیم حمید نے پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو قوم کے ہیروقراردیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں کراچی اور کوئٹہ کے میچ میں مشہورایتھلیٹ نسیم حمید پی سی بی کی مہمان تھیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمارے ہیروز پروگرام کے تحت ملک کی نامور ایتھلیٹ نسیم حمید کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے میچ کے لیے بطور مہمان مدعو کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نسیم حمید نے کہاکہ پی سی بی کا دیگر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اچھی بات اور روایت ہے۔

مزید پڑھیں:لگتا ہے بھیک مانگ رہی ہوں۔تیز ترین پاکستانی ایتھلیٹ کا حکومتی وعدوں کے پورا نہ ہونے پر شکوہ

انھوں نے مزید کہا کہ ایتھلیٹکس کو کرکٹ جیسی سپورٹ نہیں ملتی۔ نامور ایتھلیٹ نسیم حمید پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔ نسیم حمید نے پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے ایونٹ کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مکمل ایونٹ پاکستان میں منعقد کرنے پر پی سی بی اور حکومت کو مبارکباد بھی پیش کی۔

Related Posts